ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ماحولیاتی پرندوں  کے متعلق جے سی آئی کا انوکھا پروگرام

بھٹکل میں ماحولیاتی پرندوں  کے متعلق جے سی آئی کا انوکھا پروگرام

Tue, 28 Feb 2017 20:47:09    S.O. News Service

بھٹکل:28/فروری    (ایس او نیوز) جے سی آئی بھٹکل شاخ کے زیر اہتمام کڈوین کٹے علاقہ میں ’’ ماحولیاتی پرندوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام کا افتتاح شہر ی لیڈر ایل ایس نائک نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ انسانی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے متعلق بھی غور وفکرکرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جدید دنیا کے فریب میں ہمیں دیہی ماحول ، پرندوں کی چہچاہٹ کے متعلق پروگرام منعقد کئے جانے پر جے سی آئی کی ستائش کی۔ جے سی آئی کے صدر ناگراج شیٹھ نے پروگرام کی صدارت کی۔ جے سی آئی کے پرساد پربھو، موہن رونکر، بھٹکل نیو انگلش اسکول کے استاد پانڈورنگا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ ناگراج موگیر نے استقبال کرتےہوئے شکریہ اداکیا۔


Share: